آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کا سب سے بڑا میلہ بھارت میں سج گیا جس کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کیسن ولیمسن صحتیاب ہورہے ہیں، اگلے میچز کھیلیں گے۔