پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما رانا تنویر نے کہا ہے کہ نواز شریف 21اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رانا تنویر نے کہا کہ غلط معلومات پھیلانے والے ناکام ہونگے نواز شریف پاکستان کے سب سے مقبول سیاسی لیڈر ہیں سابق وزیراعظم نے کبھی کسی سے مدد نہیں لی، ہمارے خلاف ہمیشہ الیکشن ریگنگ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک پارٹی کے سربراہ ہیں انہوں نے جرم کئے ہیں سزا تو ملے گی۔
راجہ ریاض اور شاہد خاقان سمیت سب کے ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا سب کومعلوم ہے نواز شریف کیخلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ 100فیصد یقین ہے نواز شریف کی ضمانت ہوگی قائدن لیگ مینار پاکستان پر خطاب کریں گے۔
سابق وزیراعظم نے لانڈھی سے اٹک تک جیل دیکھی نواز شریف چیئرمین پی ٹی آئی نہیں جو ڈر جائیں۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ختم ہوچکی پی ٹی آئی کے لوگ بھی نالاں ہیں، مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔