بھارت نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بھارتی بائولرز کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے آسٹریلوی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
ٹاپ تھری پاکستانی بیٹرز کی کار کردگی میں زوال پریشانی کا باعث بن گیا
آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.3اوورز میں 199 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
اسٹیو اسمتھ46 اورڈیوڈ وارنر41رنز بنا کر نمایاں رہے،مچل اسٹارک28، مارنس لبوشین27،گلین میکس ویل 15،پیٹ کمنز 15، کیمرون گرین8اور ایڈم زیمپا نے6رنز بنائے۔
مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی
رویندر جدیجا نے 3وکٹیں حاصل کیں،جسپرت بھمرا اورکُلدیپ یادو نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
جواب میں 3 وکٹیں جلدی گرنے کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی شاندار بلے بازی کی بدولت بھارت نے میچ جیت لیا۔
کے ایل راہول97 اورویرات کوہلی85رنز بنا کر نمایاں رہے،ہاردیک پانڈیا نے 11رنز بنائے،روہت شرما،اشان کشن اورشریاس آئیر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
جوش ہیزل ووڈ نے 3 اورمچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی