غزہ پر اسرائیلی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 22 افراد شہید ہو گئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں کے حملے میں خان یونس کے قریب ابو دقّہ خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 22 افراد شہید ہوئے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 413 ہوگئی، شہید ہونے والے فسلطینیوں میں 78 بچے، 41 خواتین بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ غزہ میں عام فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
اسرائیل 1973 کے بعد پہلی بار باضابطہ جنگ کا اعلان کرچکا ہے اور غزہ میں مقیم فلسطینیوں کو علاقہ چھوڑنے کے لیے الٹی میٹم دیا ہوا ہے۔