سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر میں نے صداقت عباسی اور عثمان ڈار جیسا کوئی کام کرنا ہوتا تو کر چکا ہوتا سپریم کورٹ کے گزشتہ فیصلے پر تحریک انصاف اور شہبازشریف دونوں خوش ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا گزشتہ روز کا فیصلہ درست ہے، فیصلے پر تحریک انصاف خوش ہے اور شہبازشریف بھی۔
صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے۔ جس پر اسد عمر نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد یہ اچھا سوال ہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے یا نہیں، آپ سے یہ میرا معصومانہ سوال ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد شہبازشریف کیوں خوش ہیں۔ پی ٹی آئی اور شہبازشریف دونوں ہی فیصلے پر خوش ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ سائفر کیس میں چئیرمن پی ٹی آئی اندر ہیں اور آپکو ریلیف مل گیا۔ جس پر اسد عمر نے کہا کہ الزام یہ ہے کہ جن کو ملا انھوں نے ٹھیک استعمال نہیں کیا، ہمارا ماننا ہےکہ قانونی استعمال کیا ہے، سائفر چار لوگوں میں آتا ہے وزیراعظم، وزیر خارجہ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی، پلاننگ منسٹر کہاں سے آگیا، ایف آئی آر میں صرف میرا نام آیا ہے۔