پٹھان کوٹ حملے میں بھارت کو مطلوب شاہد لطیف کی ہلاکت سے متعلق آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشتگرد حملہ پاکستان سے باہر پلان کیا گیا،سیالکوٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے دہشت گردی حملے کے شواہد حاصل کرلیے۔
شاہد لطیف پر 3 روز قبل منڈیکی چوک سیالکوٹ کی ایک مسجد میں فجر کی نماز کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا شاہد لطیف کلعدم تنظیم جیشِ محمد کا رکن تھا، جو پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر 2016 کے حملے کے ماسٹر مائنڈ تھا۔
اسی حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ یہ حملہ ایسی ایجنسی نے کیا جو دنیا کا امن خراب کرنے کے در پرہے۔ تمام ملزمان کی شناخت ہوگئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے ان لوگوں کو بے نقاب کریں گے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے قصور لاہور، سیالکوٹ اور دیگر اضلاع میں کام کیا،پہلا، دوسرا اور تیسرا شوٹر، قصور، پاکستان، لاہور اور سیالکوٹ سےگرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس گروپ کا نیٹ ورک نام کے ساتھ آپ کو بتائیں گے۔ اگلی پریس کانفرنس میں ثابت کردیں گے دنیا کے امن کا دشمن کون سا بدکار ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملے کی سازش کو 24 گھنٹے میں ناکام بنایا، عدالت می بھی ثبوت پیش کیے جائیں گے۔