لاہور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے نواز شریف ہی وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16ماہ کی جنگ آسان نہیں تھی، پاکستان کوسری لنکابنانےکی جنگ تھی، یہ ایک چھپی ہوئی جنگ تھی یہ پاکستان کیخلاف تھی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقیاتی کام ہوئےتون لیگ دورمیں ہوئے، باقی حکومتوں کے دور دیکھ لیں کوئی بڑا منصوبہ نہیں ملے گا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ شہبازشریف نے دن رات پاکستان کی خدمت کی، شہبازشریف کوپندرہ سولہ مہینےکی وزارت عظمیٰ سے فرق نہیں پڑتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان شااللہ مسلم لیگ ن جیتےگی اوردوبارہ خوشحالی آئےگی، 2017میں پاکستان دنیاکی 24ویں بڑی معیشت بن چکاتھا، ن لیگ یانوازشریف کیخلاف سازش نہ ہوتی توآج پاکستان کہاں کھڑا ہوتا۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ نوازشریف کیلئےلندن میں بیٹھ کر حکومت میں جانے کا فیصلہ مشکل تھا، ہماری طرف سےنوازشریف ہی وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔