ورلڈ کپ کے مشن میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا کے مقابل ہو گی، ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ سے قبل گرین شرٹس کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
میچ بنگلورو کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے کھیلا جائےگا۔
اب تک تین میچ کھیل کر دو میں جیتنے والے گرین شرٹس پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی جبکہ آسٹریلیا ساتویں پوزیشن پرہے۔پاکستان اپنے آخری میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد جیت کی بھرپورکوشش کرے گا۔
بابر الیون نے یدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ن
آسٹریلیا اپنی دوسری جیت کی جنگ لڑے گا، کینگروز بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف پے درپے شکستوں کے بعد تیسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستانی ٹیم نے میچ اہم میچ سے قبل بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ فخر زمان آج کے میچ میں انجری کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے ، ان کے گھٹنے کا علاج جاری ہے جبکہ بخار میں مبتلا سلمان آغا کی صحت اب پہلےسے بہتر ہے۔
امکان ہے کہ آج کے میچ میں نائب کپتان شاداب خان کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے جو بالنگ فارم کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔
گرین شرٹس تاحال انجری مسائل سے دوچار ہیں۔ اوپننگ بیٹر فخر زمان بدستور گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں، ان کے گھٹنے کا علاج جاری ہے وہ کل کے میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اورآسٹریلیا اب تک 10 بار مدمقابل آ چکے ہیں۔ چھ بار آسٹریلیا اور چار بار پاکستان نے فتح اپنے نام کی۔
کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے کہا ہےکہ زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں، آپ لوگ یقین رکھیں، مجھے آپ پر سو فیصد یقین ہے۔