اسلام آباد العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے عدالت نے آج 26 اکتوبر تک نوازشریف کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کر رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ و ایون فیلڈریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کی متفرق درخواستوں پر آج سماعت ہوگی۔
اسلام آبادہائی کورٹ میں کیس کی سماعت2بجکر30منٹ پر ہوگی، چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔
عدالت نےآج26اکتوبرتک نوازشریف کی حفاظتی ضمانت بھی منظورکررکھی ہے اور نیب سےجواب طلب کیا ہے کہ نوز شریف کی اپیلوں کی پیروی کرنی ہے یا ریفرنس واپس لینا ہے
سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ،ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلیں بحال کرنے کے کیس سے متعلق رجسٹرار آفس نے سیکیورٹی سرکلر جاری کردیا ہے۔
جس میں کہا تھا کہ نواز شریف کیس کی سماعت کل ڈھائی بجے مقرر ہے خصوصی پاسز جاری ہوں گے اور نواز شریف کی لیگل ٹیم کے 15 افراد کی اجازت ہوگی جبکہ لا افسران کو 10 پاسز جبکہ صحافیوں کو 30 پاسز جاری کیے جائیں گے۔
یاد ہے گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر بغیر چیکنگ 300 افراد کمرہ عدالت میں داخل ہو گئے تھے۔