انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور اعجازچوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 نومبر تک توسیع کردی یاسمین راشد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف کو چیلنج دے دیا۔
عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سے متعلق درج مقدمات پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔عدالت نے تینوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 نومبر تک توسیع کردی۔
یاسمین راشد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مسلم لیگ ن کے قائد کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہیں ،یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم سے پریس کانفرنس کروانا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی چھوڑنی ہوتی تو تب ہی چھوڑ دیتے۔