نو مئی کے واقعات پر فیصل آباد اور قصور نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، پولیس افسران نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع کردی۔
فیصل آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع کردی۔
پولیس افسران نے فیصل آباد میں درج مقدمے پر دونوں ملزمان سے سوالات کیے۔
پولیس افسران نے 9 مئی واقعات پر ڈیڑھ گھنٹے سے زاہد تفتیش کی، تفتیش کے بعد فیصل آباد اور قصور ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔
راولپنڈی پولیس افسران کے بھی 9 مئی واقعات پر تحقیقات کے آغاز کے لیے جلد جیل دورے کا امکان ہے۔
راولپنڈی پولیس 9 مئی کے مزید پہلوؤں پر شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے تفتیش کرے گی۔
یاد رہے کہ راولپنڈی پولیس کو بھی سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 9 مئی کے کیسز میں راولپنڈی پولیس کو تفتیش کی اجازت دی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گوجرانوالہ پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کی درخواست مسترد کردی۔