آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا ساتواں میچ 31 اکتوبر بروز منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلسل چار شکستوں کے بعد قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے اپنے تنیوں میچ جتنا ضروری ہیں۔
جبکہ قومی ٹیم کو جیتنے کے علاوہ باقی ٹیموں کی ہار جیت پر انحصار کرنا ہوگا
پاکستان نے اپنے چھ میچز کھیلے 2 میچوں فتح یاب ہوئے جبکہ چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
منگل کو پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں محمد رضوان شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف ، شاداب خان اور افتخار احمد شامل ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔