پاکسان تحریک انصاف نے سینیٹ میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کردیا۔
تحریک انصاف نے سینیٹ میں اعظم سواتی کے بجائے قانون دان سینیٹرعلی ظفر کو اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹرعلی ظفر کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کا سرکلر جاری کر دیا۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹر وسیم شہزاد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ہیں۔