الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ دے دی عام انتخابات11 فروری کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے سپریم کورٹ میں عدالت کو عام انتخابات کی تاریخ بارے آگاہ کیا
وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی کی طرف سے سپریم کورٹ میں دلائل دیے گئے، وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن 11 فروری کو عام انتخابات کراسکتاہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ چار فروری کو پہلا اتوار ہے اور دوسرا اتوار گیارہ فروری ہے، اس موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ کیا صدر مملکت اس سارے عمل میں آن بورڈ ہیں؟
الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن نے صدر سے مشاورت نہیں کی، اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سوچ سمجھ کر جواب دیں، آپ کا ادارہ آئینی ہے۔