صدرمسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ریاست بچ گئی سیاست بھی بچ جائے گی،رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے آگے بڑھنا چاہیے۔
انشااللہ اب اللہ تعالی نے موقع دیا تو میاں نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام مسائل کو حل کریں گے بلاول بھٹو میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں، میں نے بلاول بھٹو کے ساتھ 16ماہ کام کیا، جن کو عوام منتخب کریں گے،قوم انکو قبول کرے گی،دوبارہ موقع ملا تو نوازشریف بلوچستان کے تمام مسائل حل کریں گے۔
نواز شریف نے وطن واپس تشریف لانے کے بعد اپنے سیاسی سفر کا آغاز کوئٹہ، بلوچستان سے کیا ہے، بلوچستان میں سڑکوں کا جال پھیلانے، گوادر پورٹ بنانے اور سی پیک کو یہاں لانے کے لیے بے پناہ کوششیں کرنے والے شخص کا نام محمد نواز شریف ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج اپنے بھائی نواب اسلم رئیسانی اور حاجی لشکری رئیسانی کو ملنے آیا ہوں، ہمارا اس خاندان سے 50سال سے تعلق ہے، سیاست اپنی جگہ خاندانی تعلق کا ہمیشہ احترام کیا، حاجی لشکری رئیسانی کو دعوت دینے آیا ہوں ن لیگ میں شامل ہوں۔