سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد اور جنوبی وزیرستان میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
شمالی وزیرستان میں بم پھٹنے سے 26 سالہ سپاہی شاہ زیب شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی اور جنوبی وزیرستان کے کوٹ اعظم میں کیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ جنوبی وزیرستان میں بھی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
تینوں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔