لاہور:صوبائی دارالحکومت کے علاقے نواں کوٹ میں گھر آئے دو دوستوں نے مبینہ طور پر 24 سالہ نوجوان اور اس کے 12 سالہ ملازم کو قتل کر دیا۔
اہل خانہ کے مطابق 24 سالہ ارسلان نجی یونیورسٹی میں پڑھتا تھا، جس نے واقعے کے روز گھر میں بتایا کہ اس کے دو دوست اُس سے ملنے آئے ہیں، کوئی ڈرائنگ روم میں نہ آئے۔
مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں
اہلخانہ کے مطابق 12 سالہ گھریلو ملازم طارق پانی دینے گیا تو وہ بھی واپس نہ آیا۔
دو گھنٹے بعد بہن نے ڈرائنگ روم میں جاکر دیکھا تو دونوں کی گلا کٹی لاشیں پڑی تھیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔