نوشہرہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو جیل بھیجنے کا شوق رکھنے والا خود جیل میں ہے، ہم الیکشن میں کسی اور کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔
پاک الرٹز نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نوشہرہ میں ورکرش کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے کہتے ہیں بات ہوگئی ہے، دو تہائی اکثریت لیں گے الیکشن سے پہلے نتائج طے کرلیے ہیں تو پھر انتخابات کا کیا فائدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بزرگ سیاست دان اپنی جدوجہد ضائع نہ کریں، انتظامیہ کے زور پر الیکشن نہ لڑیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم کسی اور کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے، الیکشن کے بعد پیپلزپارٹی کا اونٹ جہاں بیٹھا حکومت وہاں ہی بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب حکومت سے نکل جاتے ہیں تو کہتے ہیں کیوں نکالا اور آئین جمہوریت یاد آجاتی ہے، بہتر ہے اپوزیشن میں بھی آپ آئین اور جمہوریت کا خیال رکھتے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کہتے تھے 15 تو ہمارے جیب میں ہیں صرف تین پر مقابلہ ہوگا پھر ضمنی الیکشن ہوئے تو ایک بھی سیٹ نہیں نکال سکے، وہ لوگ ضمنی بلدیاتی الیکشن سے بھاگتے تھے ان کو عوام ایسا جواب دیں گے کہ نسلوں تک یاد رکھیں گے۔