اسلام آباد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں آج جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج پھر ہوگا، جس میں جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کونسل نے جسٹس مظاہرنقوی کیخلاف تمام شکایت کنندگان کونوٹسزجاری کرکےسناتھا، جسٹس مظاہرنقوی اپنےوکیل خواجہ حارث کیساتھ سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں پیش ہوئےتھے، اجلاس میں پاکستان بارکونسل سمیت دیگرشکایت کنندگان کوبھی سناگیاتھا تاہم کونسل آج اپنی مشاورت کرےگی۔
گزشتہ روز کے اجلاس میں کونسل میں شکایت کنندگان کے دلائل مکمل ہوگئے تھے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ شکایت کنندگان نےتمام شواہد،متعلقہ دستاویزات کونسل کےسامنےرکھے اور کونسل میں جسٹس مظاہرنقوی کےاعتراضات کابھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں جسٹس مظاہرنقوی کو دوسرا اظہاروجوہ نوٹس جاری کرنےیانہ کرنےپربھی مشاورت ہوئی۔
یاد رہے جسٹس مظاہرنقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے، جس میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کونسل نے میرے اعترضات طے کئے بغیر آئندہ کارروائی کا نوٹس بھیجا، سپریم جوڈیشل کونسل نے 27اکتوبر کو پریس ریلیز جاری کر کے میرے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ظاہرکئے گئے اثاثے جج کیخلاف کارروائی کی بنیاد نہیں بن سکتے،ٹیکس حکام کی جانب سے اثاثوں پرکبھی کوئی نوٹس نہیں آیا، میرے خلاف شروع کی گئی مہم عدلیہ پرحملہ ہے۔