الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے عام انتخابات 2024 کے لئے انتخابی نشان سے متعلق آج فیصلہ سنائے گا۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا، ممبر نثار درانی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن دن 12 بجے فیصلہ سنائے گا۔
انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
گزشتہ روز رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ انٹراپارٹی الیکشن ہوئے، الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع کرایا گیا جس پر الیکشن کمیشن نے پارٹی کے حق میں فیصلہ سنایا مگر تحریری فیصلہ روک لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ تحریری فیصلہ تبدیل نہ ہوجائے، البتہ ااگر الیکشن کمیشن نے کہا تو دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کرا دیں گے۔