ریاض سعودی عرب نے غزہ میں جنگ کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں اجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن شہزاد نے بحیرہ روم کے ممالک کی یونین کے وزرائے خارجہ کے آٹھویں علاقائی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابل اعتماد اور ٹھوس امن منصوبے پر کام کیے بغیر غزہ میں جنگ کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ کے حالات کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر جنگ مسلط کی۔ غزہ میں امن کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس امن مذاکرات ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے اس تنازع کا حل صرف دو خود مختار ریاستوں کا قیام ہے اور جنگ زدہ علاقوں کے شہری امداد کے منتظر ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ غزہ میں آج 4 روزہ جنگ بندی ختم ہونے پر اس میں مزید 2 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔