حماس کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی فوج کیخلاف شدید مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔ القسام بریگیڈ نے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں پر راکٹ برسا دیے جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ 24 ٹینکوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ اسنائپرز کی فائرنگ سے 8 اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ہیں، خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کے زیر قبضہ عمارت کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا، تل ابیب اور عسقلان میں بھی حماس نے راکٹ حملے کئے۔
اسرائیلی فوج نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے حملوں میں 2 میجر سمیت 5 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل لبنان سرحد پر اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جن میں حزب اللہ نے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔