راولپنڈی ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے ملازئی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔