فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ انٹرا کورٹ اپیلوں پر سپریم کورٹ میں سماعت کرے گا۔
6 رکنی بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس محمد علی، جسٹس حسن اظہر، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مقدمے کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی بینچ نے سویلین کا ٹرائل کا لعدم قرار دیا تھا جس کے بعد وزارت دفاع، سندھ، پنجاب اور بلوچستان حکومت کے بعد وزات داخلہ نے بھی فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ چیلنج کیا تھا۔