پشاور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کے لیے تیار ہیں۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے تاہم مسلم لیگ ن کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو بڑا سودا نہیں ہمیں انتخابات ضرور چاہئیں لیکن شفاف انتخابات کا ماحول بھی چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغان شہریوں کے ووٹوں کا اندراج کیا گیا جو مزید تحقیق طلب مسئلہ بن گیا ہے اور اس پر تحقیق ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان، بنوں، ٹانک، وزیرستان میں روزانہ کی بنیاد پر شہادتیں ہو رہی ہیں اور عام شہریوں کے ساتھ ریاستی اہلکار بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سانحہ باجوڑ میں شہادتیں 80 تک پہنچ گئیں لیکن اس تمام تر صورتحال کے باوجود ہم کہتے رہے کہ ہمیں انتخابات چاہئیں۔