لاہور سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش کو ناکام بنا دیا۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات 8 فروری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ واضح ہو گیا کہ تحریک انصاف انتخابات سے بھاگ رہی تھی۔