سائفر کیس میں سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کر لی ہے تاہم اس کے باوجود وہ جیل میں ہی رہیں گے۔
سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی ہیں تاہم ضمانت منظوری کے باوجود بانی چیئرمین رہا نہیں ہوں گے بلکہ بدستور جیل میں ہی رہیں گے۔
نیب نے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز میں بھی بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کر رکھا ہے اور دونوں مقدمات کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سائفر کیس کی سماعت کے بعد بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں کی درخواستیں منظور کیں۔