ملک بھر میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ سے قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 600 ہو گئی۔
دس گرام سونے کی قیمت 285 روپے بڑھنے سے دس گرام سونا 1 لاکھ 88 ہزار 272 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں 3 سے 4 درہم فی گرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔