پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بحال ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے امکانات نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ عام انتخابات میں بائیکاٹ کر جانے کے بعد ایم کیو ایم کے ووٹ ہمیں ملیں گے، ن لیگ، جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے مل کر الیکشن لڑنے کے امکانات کم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 12 جنوری تک الیکشن کے سلسلے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، پیپلز پارٹی کراچی سے 8 سے 9 سیٹیں حاصل کر لے گی۔ بانی پی ٹی آئی کے الیکشن میں ظاہر نہ ہونے کی صورت میں بھی پی ٹی آئی الیکشن لڑے گی۔