چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے شاہ محمود قریشی کی دوبارہ گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری کامعاملہ سپریم کورٹ کو دیکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کے لیے گرفتاریاں نہ کی جائیں ، شاہ محمود قریشی کو پہلے بھی متعدد بار گرفتار کیا گیا،تھری ایم پی او کی گنجائش نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تھری ایم پی او بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایم پی او اس لیے جاری کیا جاتا ہے کہ نیا کیس بنانے تک نظر بند رکھا جائے،عدلیہ سے گزارش ہے کہ لوگوں کی حفاظت یقینی بنائے۔