سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جب ہماری حکومت بنی اس وقت بھی سہولت کاری ہو رہی تھی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہ کہا کہ میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تو 10 سال تک اطمینان رہا، تیسری جماعت پیداکرنےکاشوق رکھنےوالےبربادی کی سوچ لیکر آئے جس نے 4 سال ملکی نظام کو تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کے 9 مئی واقعات پر مٹی کیوں ڈالی جا رہی ہیں، قوم کو بتایا جائے سہولت کاروں کے ڈنڈے کہاں ملتے ہیں۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جب ہماری 16 ماہ کے لیے حکومت بنی اس وقت بھی میں اسمبلی کے دورم پر کہتا تھا کہ سہولت کاری ہورہی ہے اور پھر بعد میں سہولت کاری ہونا ثابت ہوا تھا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ انصاف کے ادارے، ساسو ماں اور پرویز الٰہی سمیت دوسروں کے حوالے سے آڈیوز لیک ہوئیں، اس پر بار بار بات کرنی چاہئے یہ آڈیوز کون لیک کرتا ہے مگر یہ بتایا جائے کہ کیا یہ آڈیوز سچی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے پچھلی بار بات کہی تھی جسٹس قیوم ملک کی آڈیو آئے، آپ اس کو بھی سزا دو اور اس کیس کے ملزم کو بے گناہ بھی کرو۔