پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی منشور جنوری 2024 میں جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے منشور سازی کاعمل آخری مراحل میں داخل ہوگیا، جسے پارٹی نے عہد نامہ قرار دیا ہے، ن لیگ کا پارٹی منشور جنوری 2024 کے وسط میں جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منشور میں آئین کی بالادستی، قانون و انصاف میں اصلاحات ترجیحات میں شامل ہے جب کہ معیشت، صنعت و تجارت اور کاروبار ترجیحات میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ احتساب، کرپشن کے خاتمے کو ترجیحات میں سرفہرست نہیں رکھا جائے گا جب کہ نواز شریف نے منشور کمیٹی کو قابل عمل منشور بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کمیٹی کو کہا ہے کہ ایسا منشور تشکیل دیں جسے حکومت میں آکر عملی جامہ پہنایا جا سکے، منشور میں وہ اقدامات شامل کیے جائیں جس پر کوئی سوال نہ اٹھا سکے۔