کشمور گڈوپاورپلانٹ کے500 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں آگ لگنے کے باعث 2 کروڑ روپے مالیت کا سوئچ یارڈ بریکر پھٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق گڈو پاورپلانٹ کے 500 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے سوئچ یارڈ کا متبادل بریکرموجود ہی نہیں ہے۔ پھٹنے والے سوئچ یارڈ بریکر کی مالیت 2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال مرمتی کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔ بریکرکی مرمت یا تبدیلی میں15 روز لگ سکتے ہیں۔
گڈو تھرمل پاور پلانٹ سے مظفر گڑھ اور شکارپور ون میں بجلی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ بجلی سپلائی معطل ہونے سے بجلی پیداوارمیں کمی کا سامنا ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ بجلی پیداوار میں کمی سے لوڈشیڈنگ میں اضافے کا امکان ہے۔ 500 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں تاحال بجلی سپلائی معطل ہے۔
ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دیگر پاور پلانٹس سے بجلی ڈسٹری بیوٹ کردی گئی۔ 500 کے وی کی 5 میں سے 3 ہائی ٹرانسمیشن لائن میں بجلی بحال ہے۔