پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 109 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا جب کہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 109 پوائنس تک اضافہ دیکھا گیا جب کہ مارکیٹ 39 ہزار 522 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور 100 انڈیکس میں 74 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 10 پوائنٹس کی کمی رہی لیکن ایک بار پھر مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔
رپورٹ کے فائل ہوتے وقت مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی تھی اور 100 انڈیکس میں 109 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا تھا۔