راولپنڈی سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب گل یوسف عرف طور بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب گل یوسف عرف طور بھی شامل ہیں، دہشت گردگل یوسف کے سر کی قیمت25 لاکھ روپے مقرر تھی۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشت گردگل یوسف ٹانک اور ڈی آئی خان میں دہشت گردی، بےگناہ شہریوں کے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزقوم کےشانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کےخاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔ مقامی لوگوں نے علاقے میں امن واستحکام برقراررکھنےمیں سیکیورٹی فورسزکی کوششوں کوسراہا اور سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔