پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کو دباؤ میں لاکر این آر او لینا چاہتی ہے۔
وزیراعظم نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہر سال پارلیمنٹ پر عوام کے ٹیکس سے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ سمجھ سے بالاتر ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ کیا عوام نے صرف واک آوٹ کیلئے انہیں منتخب کیا ہے، اپوزیشن ان حربوں سے حکومت کو دباؤ میں لاکر این آر او چاہتی ہے۔
وزیراعظم نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کے کیسز بند کیے جائیں جن کا پی ٹی آئی حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔