پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خود کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم کہنے والا گھر سے نہیں نکل رہا اس الیکشن میں بھی اتنی ہی گڑبڑ ہو رہی ہے جتنی ماضی میں ہوتی رہی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف اہل ہیں نا اہل وکلا بتائیں گے، چاہتے ہیں ملک کے جمہوری نظام میں بہتری آئے، ہم نے ابھی تک تاریخ سے سبق نہیں سیکھا، نوازشریف بھی ماضی سے سبق بھول چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بھی چاہیے کہ وہ بھی ماضی سے سبق سیکھیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں ایسا ماحول بنایا تھا کہ سیاسی انتقام نہ لیا جائے، ہمارے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، اداروں میں مداخلت اورسیاست نہیں کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نےاپنی جماعت کوبندگلی میں دھکیل دیا، میں نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ ایسا نہ ہو پاکستان کی سیاست بندگلی میں چلی جائے، نئی حکومت کا مقصد یہی ہوگا کہ مخالفین کو جیل میں ڈالنا ہے تو ملک نہیں چلے گا، سیاستدان یہی سیاست کرتے کرتے بزرگ ہوگئے۔
چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اندازہ ہے کہ وہ چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، لیکن اگر ان کو یقین ہوتا تو وہ انتخابی مہم چلا رہے ہوتے، ان کا چہراترا ترا ہوا ہے، ایسا نہیں لگ رہا ہے کہ وہ وزیراعظم بنیں گے، اگر وہ وزیراعظم بنیں گے تو ایک مسکراہٹ تو کردیتے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پاکستان کی جمہوریت اور نظام میں بہتری لائیں، آج ماحول میں ذاتی انتشار زیادہ نظرآرہاہے، اداروں میں مداخلت اور سیاست نہیں کرنی چاہیے، اس الیکشن میں بھی اتنی ہی گڑبڑہورہی ہےجتنی ماضی میں ہوتی رہی ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ن لیگ کی مرضی ہے کہ انتخابی مہم نہ چلائی جائے، انہوں نے تاثر دیا کہ سب کچھ ان کیلئے بنایا جا رہا ہے، خود کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم کہنے والا گھر سے نہیں نکل رہا، نوازشریف چاہیں یا نہ چاہیں 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، چیف جسٹس نے بھی کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔