کراچی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز موسم مزید سرد ہونے کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں شردی کی شدت برقرار ہے، کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ24گھنٹےکےدوران موسم خشک،رات میں سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ موجودہ درجہ حرارت14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں ہوامیں نمی کا تناسب67 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہیں۔