کراچی کے شہریوں کے لیے پیپلز بس سروس کے تحت آج مزید 30 نئی بسیں شامل کی جائیں گی۔
نئی بسوں کا افتتاح نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کریں گے۔اس حوالے سے تقریب کا انعقاد مزار قائد کے قریب کیا جائے گا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے آفیشل ایکس ہینڈل پراپنی پوسٹ میں بتایا کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کے موجودہ بیڑے میں 30 ہائبرڈ ڈیزل بسیں شامل کی جائیں گی۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق شہر میں 50 الیکٹرک بسیں بھی آپریشنل کی جائیں گی۔