سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی نے استعفیٰ دیدیا۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا۔
جسٹس مظاہر نے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔ بطور لاہورہائیکورٹ اورسپریم کورٹ جج رہنا اعزاز کی بات ہے۔
جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات زیرسماعت ہیں۔ جسٹس مظاہر نے آج اسی سلسلے میں کونسل کو اپنا تفصیلی جواب جمع کرایا تھا۔
جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے جواب میں خود پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھجا کہ سپریم جوڈیشل کونسل جج کے خلاف معلومات لے سکتی ہے لیکن کونسل جج کے خلاف کسی کی شکایت پرکارروائی نہیں کرسکتی۔