لاہور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کیا استعفیٰ دینے سے دامن پر لگے داغ دھل جائیں گے۔
جسٹس اعجاز الاحسن کے مستعفی ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ استعفیٰ دینے سے کیا دامن پر لگے داغ دھبے دھل جائیں گے، اعجاز الاحسن کو کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مظاہر نقوی نے غلط نہیں کیا تو استعفیٰ کیوں دے دیا، کیا استعفوں سے عوام بھول جائیں گے اور معاف کردیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ استعفے گواہی دے رہے ہیں کہ یہ لوگ گناہ گار ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے ذمہ دار مظاہر نقوی اور اعجاز الاحسن ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن جے آئی ٹی کے مانیٹرنگ جج تھے اگر آپ نے غلط کام نہیں کیا تو کھڑے ہوجائیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے خاندان سمیت اپنا احتساب کروایا، ان کا احتساب تو اب شروع ہوگا۔