آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور نگراں وزیرخزانہ کی کاوشیں رنگ لائیں۔ آئی ایم ایف نےپاکستان کےلیے70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط منظور کر لی۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ میں 3 ارب ڈالرز کے قلیل مدتی قرض پروگرام کےتحت پہلا جائزہ کامیابی سے مکمل کیا گیا جس کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے13جنوری تک70 کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔
حکام نے کہا کہ نگراں حکومت نے معاشی اصلاحات پر سختی سےعملدرآمد کیا ہے اور خسارہ محدود کرنے کی بھرپور کوششیں کیں۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر مل جائیں گے جس سے زرمبادلہ ذخائر 13 جنوری تک 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔
پاکستان کیلئے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ پروگرام کےتحت قرض کی منظوری دی گئی۔ پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر 2023 کو طے پایا تھا۔
پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکےہیں۔