سینٹ میں انتخابات ملتوی کرانے کی ایک اور قرارداد جمع کرا دی گئی۔
یہ قرارداد آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے جمع کرائی، قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیکیورٹی چیلنجز کے پیش نظرالیکشن 3 ماہ کے لیے ملتوی کیے جائیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ پرامن الیکشن کے انعقاد پر غور کرے،مزید کہا گیا کہ سینیٹ کو امیدواروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافے پر تشویش ہے۔