کراچی ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 229 کے لیے ڈاکٹر فوزیہ حمید، این اے 232 سے آسیہ اسحاق، این اے 233 سے جاوید حنیف اور این اے 234 سے معین عامر پیرزادہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا۔
کراچی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 235 سے اقبال محسود، این اے 236 سے حسان صابر، این اے 237 سے رؤف صدیقی اور این اے 238 سے صادق افتخار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے۔
قومی اسمبلی کی نشست 240 سے ارشد وہرہ، این اے 241 اور 244 سے فاروق ستار، این اے 242 اور 247 سے مصطفیٰ کمال میدان میں اتریں گے۔