سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس آئین ہے جس میں صوبوں میں حدود بندی کا ذکر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جمہوری سسٹم کی ضرورت ہے، پارلیمانی سسٹم میں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے،ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی سسٹم ناکام رہا اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جاتی رہی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عام انتخابات کے ذریعے کوئی بہتری نہیں آئے گی،عام انتخابات میں نئے سے نئے چہرے تو سامنے آتے ہیں لیکن کوئی تبدیلی نہیں آتی۔
ان کا کہنا تھا جس طرح نوازشریف اقتدار میں آ رہے ہیں، مجھے اس سے اختلاف ہے، ن لیگکے ساتھ ہوں ان کے خلاف الیکشن نہیں لڑوں گا، سیاست ابھی نہیں چھوڑی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرسی کی کوئی طاقت نہیں ہوتی، میں وزیر اعظم نہیں تھا بلکہ مجھے ملازمت دی گئی۔
انہوں نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ناکامی کی وجہ چوری کا الیکشن قرار د یا، انہوں نے کہاکہ لیڈر وہ ہوتا ہے جس کے کہنے پرعوام ووٹ ڈالیں۔