گیس کی بندش سے پریشان شہری بجلی کی رُخصت کے لیے تیار رہیں کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق آج سوک سینٹر گرڈ پر مینٹیننس شٹ ڈاؤن کیا جائے گا جس کے باعث گرڈ سے منسلک صارفین کوبجلی کی فراہمی معطل کی جاسکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق سسٹم کا استحکام برقرار رکھنے کے لیے مرمتی کام ضروری ہے۔
کے الیکٹرک ترجمان کی جانب سے شہریوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ میٹیننس اور تکنیکی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہہ دینا درست نہیں۔