اسلام آباد نگراں حکومت نے ائی ایم ایف کی شرط پر گردشی قرضہ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، رواں ہفتے پی ایس او کو 30 ارب جاری کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر سرکلر ڈیٹ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ رواں ہفتے پی ایس او کو 30 ارب جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایس این جی پی ایل کو 5 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں ، گھریلو صارفین اور فرٹیلائزرپلانٹس کیلئے سبسڈی کے بقیہ 25 ارب بھی رواں ہفتے جاری ہوں گے۔
ایس این جی پی ایل 30 ارب روپے ملتے ہی پی ایس او کو فوری ادا کرے گی، گھویلو صارفین ،فرٹیلائزر پلانٹس کو سبسڈی بجٹ ایلوکیشن میں شامل ہے۔
ذرائع نے کہا کہ گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 2پلانٹس پی ایس او کو دینے کیلئے کابینہ آئندہ ہفتےفیصلہ کرے گی ، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد پاور پلانٹس کے کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو مل جائیں گے۔
پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سے گیس سیکٹر کا 100 ارب روپےگردشی قرضہ کم ہوجائے گا، پی ایس او بک سے مجموعی طور پر 130 ارب روپے کا گردشی قرضہ کم کیاجائے گا، اس حوالے سے نجکاری کمیشن نے وزارت خزانہ اور توانائی کی مشاورت سے سمری تیار کی ہے۔