کراچی شہر قائد میں ایک بار پھر سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا تاہم شہر میں بارش کاامکان نہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات سے چلنے والی ٹھنڈٖی ہواوؑں کے باعث موسم سرد ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا موجودہ درجہ 14 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور ہوامیں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کاامکان نہیں اور شہر میں ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 3 کلومیٹر تک محدود ہے۔
دوسری جانب ملک کے شمالی علاقے آج بھی یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے، اسکردو میں پارہ منفی سات ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔