بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے سات دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازا سیکٹر میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ، فائرنگ کے تبادلے
میں سات دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا، دہشتگرد فورسز کیخلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔