اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عیسائی برادری کی شادیوں کو قانون کے مطابق رجسٹر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ پاکستان میں عیسائی برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عیسائی برادری کی شادیوں کی رجسٹریشن سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے یونین کونسلز کو قانون کے مطابق عیسائیوں کی شادیاں رجسٹر کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) عیسائی برادری کو میرج سرٹیفکیٹ جاری کرے اور حکومت پنجاب اس حوالے سے مزید قانون سازی بھی کرے۔
کیس کا فیصلہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خود پڑھ کر سناتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا۔